16 نومبر، 2025، 11:03 PM

روس اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلفونک گفتگو، ایران کے جوہری پروگرام پر مشاورت

روس اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلفونک گفتگو، ایران کے جوہری پروگرام پر مشاورت

روس اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی مشاورت کی۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں مزید تناؤ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ مصری وزیر خارجہ نے اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رفائل گروسی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی، جس میں ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

News ID 1936534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha